راولپنڈی میں موٹر وے کے قریب خوفناک حادثہ انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل شہید
حادثے میں سب انسپکٹر وحید اللہ ہیڈ کانسٹیبل اختر علی اور گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوئے
موٹر وے برھان کے قریب پیش آنے والے خوفناک حادثے کے نتیجے میں موٹر وے پولیس کے ایک انسپکٹر اور ایک ہیڈ کانسٹیبل شہید جب کہ سب انسپکٹر شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون برھان کے قریب ایک گاڑی ٹائر پھٹنے کی وجہ سے سڑک کے درمیان رک گئی تھی جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی، موٹروے پولیس افسران مدد کے لیے موقع پر پہنچے تو عقب سے آنے والی گاڑی بے قابو ہو کر ''حفاظتی کونوں'' کو کچلتے ہوئے افسران پر چڑھ دوڑی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ انسپکٹر امجد علی موقع پر ہی شہید ہو گئے جب کہ سب انسپکٹر وحید اللہ، ہیڈ کانسٹیبل اختر علی اور حادثے میں ملوث ہونے والی گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوئے۔
زخمیو ں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال حسن ابدال اور پمز اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل اختر علی نے بھی جام شہادت نوش کرلیا۔ جب کہ سب انسپکٹر وحید اللہ اور حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کا ڈرائیور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔