نئی امریکی پابندیوں سے جوہری معاہدہ ختم ہو جائیگا ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف

امریکی کانگریس کی طرف سے ایران پرکسی بھی قسم کی نئی پابندی خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں، ایرانی وزیر خارجہ۔

مذاکرات ناکام ہوئے توایرانی پارلیمنٹ بھی اس کے جواب میں اقدامات اٹھانے کااختیاررکھتی ہے, جاوید ظریف۔ فوٹو؛ فائل

LONDON:
ایران کے وزیر خارجہ جاوید ظریف نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں لگائیں توجوہری توانائی کا معاہدہ ختم ہوجائےگااور مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ایرانی پارلیمنٹ اپنے فیصلے میں مکمل آزاد ہو گی۔


ایرانی وزیرخارجہ جاویدظریف کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس کی طرف سے ایران پرکسی بھی قسم کی نئی پابندی خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں، ایران کسی کے دباؤمیں آکرمذاکرات نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ کئے جانے والے معاہدے کی پاسداری کرے گا، مذاکرات ناکام ہوئے توایرانی پارلیمنٹ بھی اس کے جواب میں اقدامات اٹھانے کااختیاررکھتی ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا سمیت 6 عالمی طاقتوں کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ہونے والے معاہدے پر امریکی کانگریس کے اراکین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایران پر مزید پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ امریکی صدر باراک اوباما نے کانگریس کے اراکین کو ایران پر مزید پابندیاں نہ لگانے کا مشورہ دیا تھا۔
Load Next Story