لاہورمیں باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کر کے خود کشی کرلی

دونوں کو شدید زخمی حالت میں میئو اسپتال پہنچایا گیا تاہم دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ابتدائی طور پر واقعہ غیرت کے نام پر قتل کی واردات معلوم ہوتا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

کرشن نگرمیں باپ نے مبینہ طور پرغیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کر کے خود بھی خود کشی کر لی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کرشن نگر میں سفاک باپ نے اپنی 19 سالہ بیٹی رخسانہ سبین کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور پھر خود اپنے آپ کو بھی گولی مار کر زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق دونوں کو شدید زخمی حالت میں میو اسپتال پہنچایا گیا تاہم دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ لڑکی کے باپ کی شناخت عاصم رشید کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ابتدائی طور پر واقعہ غیرت کے نام پر قتل کی واردات معلوم ہوتا ہے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی حتمی طور پر واقعے کے بارے میں کچھ بتایا جا سکتا ہے۔
Load Next Story