ملک اسحاق کو وفاقی حکومت کی استدعا پرگرفتارکیاگیا رحمن ملک

جسکے تحت عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات میں ملزمان کیخلاف تصاویر،ایس ایم ایس اور فون کالز کو بطور شہادت پیش کیا جا سکے گا

وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

ISLAMABAD:
وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کے رہنما ملک اسحاق کو پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کی استدعا پرگرفتارکیا۔


بلوچستان میں قیام امن کیلیے صوبائی حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے 'بلوچستان میںخفیہ اطلاعات پردہشت گردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائیگا، سندھ اوربلوچستان کی سرحد سے دہشتگردگرفتارکرکے تفتیشی شروع کر دی ' اسلام آبادمیں دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظرسیکیورٹی ادارے متحرک اورسکیورٹی ہائی الرٹ ہے،فیئر ٹرائل بل کو آئندہ ہفتے منظوری کیلئے قومی اسمبلی اورسینٹ میںپیش کردیاجائیگا ،بل سے دہشتگردی کوکنٹرول کرنے میں مددملے گی۔ و ہ بدھ کوپارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوںسے گفتگو کررہے تھے۔

رحمان ملک نے کہا کہ کابینہ نے آج کے اجلاس یں فیئر ٹرائل بل کی منظوری دیدی ہے جسکے تحت عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات میں ملزمان کیخلاف تصاویر،ایس ایم ایس اور فون کالز کو بطور شہادت پیش کیا جا سکے گا،انھوں نے بتایا پنجاب نے کالعدم تنظیم کے رہنما ملک اسحاق کو وفاقی حکومت کی استدعا پر گرفتار کیا،ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف اورشہبازشریف سے انکے پرانے تعلقات ہیں تاہم سیاسی اختلافات ہونے کے باوجود کبھی ذاتیات کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔

Recommended Stories

Load Next Story