روحانی دوست

نمبر معلوم کرنے کا طریقہ

نمبر معلوم کرنے کا طریقہ. فوٹو : فائل

MADRID:
صائم المصطفٰے صائم
واٹس اپ(923338818706)
فیس بک (Saim Almsuatafa Saim)

علمِ الاعداد
نمبر معلوم کرنے کا طریقہ
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے، ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
احسن کا نمبر 2 نکلا۔

اعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
سوموار13جولائی 2020
حاکم نمبر8
صدقہ'' سفید رنگ کی چیزیں یا 20 یا 200 روپے
وردِخاص'' یاحی یاقیوم یا اللہ'' 11 یا اپنے نمبر کے برابر پڑھنا مناسب ہوگا
1 نمبر والوں کے لیے: مزاج میں برہمی کی وجہ کچھ بھی ہوسکتا ہے خود پہ قابو رکھیں۔
2نمبر والوں کے لیے: اچھا دن، کسی سرکاری افسر کے تعاون سے کام ہوسکتا ہے۔
3نمبر والوں کے لیے مالی فائدہ ہوسکتا ہے رشتوں سے فائدہ ہوسکتا ہے۔
4 نمبر والوں کے لیے: عملی پلاننگ اور اس کے نتیجے میں مستقبل میں بہتری کی امید ہے۔
5نمبر والوں کے لیے: تبدیلی کا دن، کچھ امور آپ کے مزاج سے ہٹ کے ہوں گے، محتاط رہیں۔
6 نمبر والوں کے لیے: سفر ہوسکتا ہے، رابطوں سے راستے نکلیں گے
7نمبر والوں کے لیے اچھا دن، رکا ہوا کام، کوئی پھنسی ہوئی رقم مل سکتی ہے۔
8نمبر والوں کے لیے: روحانی حوالے سے ایک معاون دن، پراپرٹی سے فائدہ۔
9نمبر والوں کے لیے: صبر وتحمل سے گزاریں، کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

منگل 14جولائی 2020
حاکم نمبر7
صدقہ: سرخ رنگ کی چیزیں یا 90 یا 900 روپے
وردِخاص ''یابدیع یا رافع یا اللہ'' 14 بار یا اپنے نمبر کے برابر پڑھنا مناسب ہوگا۔
1 نمبر والوں کے لیے: رک جائیں، تیزی بہتر نہیں، اور مایوسی کو سر اٹھانے نہ دیں۔
2 نمبر والوں کے لیے: تکمیل کا دن، کوئی رکا ہوا یا نامکمل کام مکمل ہونے امید ہے۔
3 نمبر والوں کے لیے: نیا دن، کسی کام کی ابتدا کے لیے بہتر دن۔
4 نمبر والوں کے لیے: فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا۔
5 نمبر والوں کے لیے: بزنس میں بہتری کے راستے کھلیں گے۔
6 نمبر والوں کے لیے: کوئی اچانک آپ کی زندگی سے نکل سکتا ہے۔ سفر میں محتاط رہیں۔
7 نمبر والوں کے لیے: معاہدوں اور سفر کے لیے اچھا دن۔
8 نمبر والوں کے لیے: خوشی مل سکتی ہے، اور اس کا تعلق ماضی سے بھی ہوسکتا ہے۔
9نمبر والوں کے لیے: ایک بہتر دن، لیکن یہ دن مالی حوالے کچھ نرم رہ سکتا ہے۔

بدھ 15 جولائی 2020
حاکم نمبر4
صدقہ: زردرنگ کی چیزیں یا 50 یا 500روپے کسی مفلس طالب علم کو دینا بہتر ہوگا
وردِخاص ''یاحافظ یاحفیظ یا اللہ'' 13 بار پڑھنا مناسب ہوگا۔
1 نمبر والوں کے لیے: سفر اور رابطوں سے فائدہ لینے کا دن، تبادلہ خیال یا سیکھنے کے لیے معاون دن۔
2نمبر والوں کے لیے: کوئی خبر مل سکتی ہے جو آپ کی خوشی کا سبب بنے گی۔
3نمبر والوں کے لیے: بزنس کے امور میں طریقہ یا جگہ کی تبدیلی کا پلان بن سکتا ہے۔
4 نمبر والوں کے لیے: آج آپ کا ذہن بہت سی گتھیاں سلجھا سکتا ہے، آپ کی سمجھ بوجھ درست سمت میں کام کرے گی۔
5 نمبر والوں کے لیے: تیزرفتاری و تند گفتاری سے اجتناب برتیں۔
6 نمبر والوں کے لیے: معمولِ زندگی سے اکتاہٹ کچھ نیا کرنے کی راہ سجھا سکتی ہے۔
7نمبر والوں کے لیے: مالی حوالے سے کچھ دوستوں کا تعاون مل سکتا ہے، رابطے بڑھیں گے۔
8 نمبر والوں کے لیے: بزنس پھیلانے کے لیے اچھا دن، جدید خطوط پہ کام کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
9 نمبر والوں کے لیے: بالکل ایک نیا دن، جو کئی حوالوں سے چھوٹی اور بڑی تبدیلیاں لاسکتا ہے۔


جمعرات 16 جولائی 2020
حاکم نمبر3
صدقہ: کسی نیک شخص کا لباس یا کھانا کھلادیں یا 30 یا 300 روپے دے دیں۔
وردِخاص ''یارحمٰن یارحیم یا اللہ'' 21 بار تلاوت مناسب عمل ہوگا
1 نمبر والوں کے لیے: روحانی اور ذہنی نشوونما کے لیے حالات سازگار نظر آتے ہیں۔
2 نمبر والوں کے لیے: مالی فائدہ ہوسکتا ہے، گھر میں تزئین و آرائش پہ کام ہوسکتا ہے۔
3نمبر والوں کے لیے: حالات و واقعات آپ کے حسبِ منشا رہیں گے، پرسکون رہیں گے۔
4 نمبر والوں کے لیے: ماضی سے جڑا کوئی شخص دروازہ کھٹکھٹا سکتا ہے۔
5نمبر والوں کے لیے: صبر کیجیے، تحمل اور مستقل مزاجی کا امتحان ہوسکتا ہے۔
6 نمبر والوں کے لیے: زندگی کو سکون دینے والے سامان بڑھ سکتے ہیں، شاپنگ کا موقع مل سکتا ہے۔
7نمبر والوں کے لیے: نئی شروعات کے لیے کئی حوالوں سے ایک بہتر دن، آگے بڑھیں۔
8نمبر والوں کے لیے: آپ اپنی مستقل مزاجی سے ضروریاتِ زندگی میں اضافہ کرلیں گے۔
9 نمبر والوں کے لیے: تصوف، مراقبہ، گیان دھیان اور مرشد سے ملاقات کے لیے ایک اہم دن۔

جمعہ 17 جولائی 2020
حاکم نمبر7
صدقہ: 60 یا 600 روپے کسی بیوہ کی مدد کرنا بہتر عمل ہوگا
وردِخاص''یامعید یا معز یا اللہ '' 13 یا اپنے نمبر کے برابر پڑھنا مناسب ہوگا۔
1 نمبر والوں کے لیے آپ کی اندورنی سوچیں آپ کی ہمت کو کم زور کرسکتی ہیں۔
2 نمبر والوں کے لیے کچھ رویے یا حالت جذباتی کرسکتے ہیں، مزاج میں تلخی پیدا ہوسکتی ہے۔
3 نمبر والوں کے لیے: عزت میں اضافہ ہوگا۔ کسی اہم شخص سے ملاقات کا امکان ہے۔
4 نمبر والوں کے لیے: گھر، والدہ اور بہن یہ تینوں اہم رہیں گے۔
5 نمبر والوں کے لیے: آپ کی فہم وفراست کوئی پرانا معاملہ سلجھا دے گی۔
6 نمبر والوں کے لیے: کچھ واقعات تیزی سے رونما ہوں گے، پرسکون رہنے کی کوشش کریں۔
7 نمبر والوں کے لیے: اہم دن، ماضی آپ کی حال کی پلاننگ میں راہ نمائی کرے گا۔
8 نمبر والوں کے لیے: مالی اور رشتوں کے حوالے سے اچھا دن، خوش کرنے والا دن۔
9 نمبر والوں کے لیے عملی لحاظ سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا، محتاط رہیں۔

ہفتہ 18جولائی 2020
حاکم نمبر1
صدقہ: سیاہ رنگ کی چیزیں یا80 یا800 روپے کسی معذور یا مزدور کو دینا بہتر ہوگا۔
وردِخاص ''یافتاح یارزاقْ یا اللہ '' 80 یا 8 بار پڑھنا بہتر ہوگا۔
1 نمبر والوں کے لیے: آپ کی طبع آپ کو حکومت اور بزرگی کی طرف لاتی ہے، لیکن آج کچھ رکاوٹ کا سامنا ہوسکتا ہے۔
2 نمبر والوں کے لیے: بزنس پھیلانے کے لیے کچھ لوگ تعاون کرسکتے ہیں۔
3 نمبر والوں کے لیے: آپ کوئی بھی فیصلہ مشاورت کے بنا نہ کریں، آپ ''اوور کانفیڈینس'' کا شکار ہوسکتے ہیں۔
4 نمبر والوں کے لیے: آپ کی تیز مزاجی کو آج غیرموافق حالات کا سامنا ہوسکتا ہے، وعدہ یا معاہدہ سوچ سمجھ کے کریں۔
5 نمبر والوں کے لیے: کچھ مشکل تو ممکن ہے، لیکن آپ کام یابی اور خوش حالی کی طرف گام زن ہیں۔
6 نمبر والوں کے لیے: اگرچہ بہت موزوں حالات نہیں ہوں گے، لیکن آپ قدرے پرسکون رہیں گے۔
7 نمبر والوں کے لیے: آج کا دن ہوسکتا ہے آپ کو مشکل میں ڈال دے، صدقہ دیں۔
8 نمبر والوں کے لیے: خیال میں عارضی طور پر ایسے خیالات آسکتے ہیں کہ آپ اپنے مزاج سے ہٹ کے تیزی میں آجائیں، یہ بہتر نہیں ہوگا۔
9 نمبر والوں کے لیے: حالات میں تھوڑی سی سست روی ہے، لیکن آپ کی خود ارادی آپ کو ان حالات سے نکال دے گی۔

اتوار19جولائی 2020
حاکم نمبر4
صدقہ: سفید رنگ کی چیزیں یا 13 یا 100 روپے کسی مستحق کو دے سکتے ہیں۔
وردِخاص ''یارافع یا فع یا اللہ'' 13 بار یا اپنے نمبر کے برابر پڑھنا مناسب ہوگا۔
1 نمبر والوں کے لیے: سفر ہوسکتا ہے، کوئی نیا معاہدہ ہوسکتا ہے، اچھا دن۔
2 نمبر والوں کے لیے: کسی محبوب شخصیت سے ملاقات ہوسکتی ہے، خوشی مل سکتی ہے۔
3 نمبر والوں کے لیے: ایک لَکّی دن، مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔
4 نمبر والوں کے لیے: زیادہ سوچنا حقیقت سے دور کرسکتا ہے۔
5 نمبر والوں کے لیے: اچھا دن، آپ اپنی ہمت سے کوئی اہم کام کرلیں گے۔
6 نمبر والوں کے لیے: کچھ ناگوار حالات کا سامان ہوسکتا ہے۔
7 نمبر والوں کے لیے: مالی فائدہ ہونے کا امکان ہے، اچھا دن۔
8 نمبر والوں کے لیے: اچھے مشورے اور دوست یقیناً آگے بڑھنے میں آپ کی معاونت کریں گے۔
9 نمبر والوں کے لیے: ایک غیرمتوقع دن ہوسکتا ہے، صدقہ دیں۔
Load Next Story