بین اسٹوکس کو بطور ٹیسٹ آل راؤنڈر اہم اعزاز حاصل

بین اسٹوکس تیز رفتاری سے 4000 رنز اور 150 وکٹوں کے کلب کو جوائن کرنے والے دوسرے ٹیسٹ آل راؤنڈر بن گئے

بین اسٹوکس تیز رفتاری سے 4000 رنز اور 150 وکٹوں کے کلب کو جوائن کرنے والے دوسرے ٹیسٹ آل راؤنڈر بن گئے۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ کے قائم مقام کپتان بین اسٹوکس کواہم اعزاز حاصل ہو گیا۔

بین اسٹوکس تیز رفتاری سے 4000 رنز اور 150 وکٹوں کے کلب کو جوائن کرنے والے دوسرے ٹیسٹ آل راؤنڈر بن گئے، اسٹوکس ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈین کرکٹر الزاری جوزف کی وکٹ اڑا کر اس سنگ میل تک پہنچے، انھوں نے پہلی اننگز میں 49 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں۔


اسٹوکس اس کلب میں 64 ٹیسٹ میچز میں پہنچے، تیز رفتاری سے 4000 رنز اور 150 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز گیری سوبرز کو حاصل ہے جنھوں نے یہ کارنامہ 43 میچز میں انجام دیا۔

 
Load Next Story