دہشتگردوں نے کراچی سینٹرل جیل پرحملے کامنصوبہ بنایاہے سربراہ جیل

2قیدیوںکی حیدرآبادمنتقلی کیخلاف درخواست پرسماعت19ستمبرتک ملتوی کردی گئی

2قیدیوںکی حیدرآبادمنتقلی کیخلاف درخواست پرسماعت19ستمبرتک ملتوی کردی گئی۔ فوٹو: فائل

دہشت گردوں کی رہائی کیلیے کراچی سینٹرل جیل پر حملے کے علاوہ غیرملکیوں اور اہم شخصیات کے اغواکا منصوبہ بنایاگیا ہے ۔

یہ بات سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کراچی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردہ کمنٹس میں بتائی گئی ہے،عدالت کو بتایا گیاکہ حساس اداروں کی جانب سے سے رپورٹ میں جیل حکام کو بتایاگیاتھاکہ کالعدم تنظیموں لشکر جھنگوی،جنداللہ اورتحریک طالبان کی وزیرستان میںموجود قیادت نے بنوں کی طرزپرسینٹرل جیل کراچی پربھی حملے کا منصوبہ بنایاہے اور اس مقصد کیلیے جیل کے عقبی رہائشی علاقے میں مکان بھی کرائے پرحاصل کیاگیاہے۔


دہشت گرد ہرحال میں اپنے ساتھیوں کو چھڑاناچاہتے ہیں اور ان کے منصوبے میں بنوں طرزپرکراچی سینٹرل جیل پرحملے کے ساتھ اہم ملکی شخصیات کے ساتھ ساتھ غیرملکیوں کو اغواکرنا بھی شامل ہے تاکہ ان کی وجہ سے حکومت پردبائو ڈال کرقیددہشت گردوں کورہاکرایاجاسکے، جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے کمنٹس کراچی سینٹرل جیل سے قیدیوںکی منتقلی کے خلاف آئینی درخواستوںکی سماعت کے موقع پرپیش کیے گئے،جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں2رکنی بینچ نے احسان اللہ اور لعل خان کی جانب سے ان کے بیٹوں کو سینٹرل جیل کراچی سے حیدرآبادجیل منتقل کئے جانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔

عدالت کو بتایاگیاکہ کراچی سینٹرل جیل میں76ہائی پروفائل ملزمان تھے جن میں ٹارگٹ کلرز، گینگ وارسے تعلق رکھنے والے ملزمان اورکالعدم تنظیموںکے افراد شامل ہیں،جن میں سے29 قیدیوں کوحیدرآباداوردیگر جیلوں میں منتقل کردیاگیاہے جبکہ47 مزیدقیدیوں کومنتقل کیا جانا ہے،درخواست میں کہاگیاکہ احسان اللہ کے بیٹے عبدالرزاق اور لعل خان کے بیٹے قاری عنایت کے خلاف 27نومبر 2011کو نمائش چورنگی پر2 اسکائوٹس کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے الزام میں مقدمہ زیرسماعت ہے، دونوں ملزمان کو ٹھوس وجہ کے بغیرحیدرآباد جیل منتقل کردیا گیاہے۔
Load Next Story