ٹیسٹ کرکٹرز کے کوچ عمران خٹک ٹیکسی ڈرائیور بن گئے

عمران خٹک لیول 1 اور لیول 2 کورس کرنے کے بعد ماڈل ٹاؤن کی ایک اکیڈمی میں کوچنگ کررہے تھے

عمران خٹک لیول 1 اور لیول 2 کورس کرنے کے بعد ماڈل ٹاؤن کی ایک اکیڈمی میں کوچنگ کررہے تھے

ٹیسٹ کرکٹرز سلمان بٹ اور وہاب ریاض کے کوچ عمران خٹک ٹیکسی ڈرائیور بن گئے۔

کوروناوائرس نے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگی کو متاثرکرکے رکھ دیاہے اور ان کے لئے دووقت کی روزی کمانامشکل ہوگیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے کوچ گڑھی شاہو بازار میں پھل کی ریڑی لگا کر گزر بسر کرتے رہے۔


اب مالی حالات کی تنگدستی نے پی سی بی لیول 2 کرکٹ کوچز کو ٹیکسی چلانے پر مجبور کردیا،کوچ عمران خٹک بھی کورونا سے بےروزگار ہونےوالوں میں شامل ہیں۔

عمران خٹک لیول 1 اور لیول 2 کورس کرنے کے بعد ماڈل ٹاؤن کی ایک اکیڈمی میں کوچنگ کررہے تھے۔ عمران خٹک کاکہنا ہے کہ 10سال سے کوچنگ سے وابستہ ہوں، اکیڈمی کے علاوہ ایک کمپنی میں کوچنگ کی، ٹیسٹ کرکٹرز وہاب ریاض ، سلمان بٹ،اعزازچیمہ کے ساتھ کام کیا،‏‏گھر چلانے کے لِئے اپنی گاڑی کو ٹیکسی میں تبدیل کر لیا۔

عمران خٹک کے مطابق زندگی کا نظام اچھا چل رہا تھا کہ کورونا وائرس نے کھیلوں کی سرگرمیاں بند کر دیں اور حالات نے اب ٹیکسی چلانے پر مجبور کردیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈومیسٹک اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کی جائے، اس سے سیکڑوں لوگوں کا روزگار بحال ہوگا۔
Load Next Story