ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں منفی اثرات مرتب کررہے ہیں وزیراعظم
امریکا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ڈرون حملوں کے بجائے دیگرحل نکالنے چاہیئیں، وزیراعظم نواز شریف
وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنا چاہتے ہیں لیکن ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں یورپی یونین کے سفیروں کو دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور پاکستان کے لئے ناقابل قبول ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی وجوہات میں مقامی، علاقائی عالمی حالات شامل ہیں، دہشت گردی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ قومی اتفاق رائے ہے، امریکا کو بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ڈرون حملوں کے بجائے دیگرحل نکالنے چا ہیئیں۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، یوررپی یونین سے تجارت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں تعان چاہتے ہیں، یورپی یونین کی منڈیوں تک رسائی سے پاکستان کے معاشی وتجارتی حالات بدل سکتے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی ترقی کا منصوبہ تیارکرکے اس پرعمل در آمد شروع کردیا ہے جس کے جلد مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سمیت عالمی برادری کے ساتھ برابری اور احترام کے تعلقات کا خواہاں ہے۔