خیبر پختون خوا میں مزید 12 افراد کورونا سے جاں بحق تعداد 1099 ہوگئی
جاں بحق ہونے والوں میں سے 9 کا تعلق پشاور سے، 2 دیر لوئر اور ایک کا ایبٹ آباد سے ہے، محکمہ صحت
ISLAMABAD:
خیبر پختون خوا میں مزید 12 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 1099 ہوگئی۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خوا میں کورونا وباء سے مزید 12 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جن میں سے 9 کا تعلق پشاور سے، 2 دیر لوئر اور ایک کا ایبٹ آباد سے ہے جب کہ صوبے بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 1099 ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 408 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 30486 ہوگئی جب کہ کورونا سے مزید 387 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور ان کی تعداد 21158 ہوگئی ہے۔