بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات میں 6 شہری زخمی
بھارت کی جانب سے جاری اشتعال انگیزیوں سے زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچی بھی شامل ہیں، آئی ایس پی آر
QUETTA:
بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کے واقعات میں بچی اور دوخواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کھوئی رٹا سیکٹر میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے 11 سالہ بچی اور خاتون سمیت 5 شہری زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے والی بھارتی چوکیوں کو ہدف بنایا۔
اس سے قبل بھارتی فوج نے ایل اوسی کےرکھ چکری سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کرنی گاؤں کی رہنے والی خاتون شہری زخمی ہوگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کو منہ توڑ جواب دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک بھارتی فوج 1623 مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزیاں کرچکی ہے۔