پنجاب میں انگوٹھوں کی تصدیق کا عمل شروع ہوا تو چیرمین نادرا کی چھٹی کردی گئی عمران خان
پاکستان میں صاف اور شفاف الیکشن کے لئے ملک بھر میں مظاہرے کریں گے،عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی ایسے انتخابات کا کیا فائدہ جس سے جمہوریت اور موجودہ حکومت کی ساکھ ہی خراب ہوجائے جب پنجاب میں انگوٹھوں کی تصدیق کا عمل شروع ہوا تو چیرمین نادرا کی ہی چھٹی کردی گئی۔
اسلام آباد میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کا نیٹو سپلائی کو فوجی امداد سے مشروط کرنا حکمرانوں کے لئے سبق ہے کہ بھیک مانگنے والوں کے کوئی حقوق نہیں ہوتے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں بہت بڑی دھاندلی ہوئی، ضمنی انتخابات کے موقع پر میانوالی میں ان کی جانب سے چھوڑی گئی نشست پر دھاندلی کے لئے ڈی سی او کا تبادلہ کردیا گیا، ایسے انتخابات کا کیا فائدہ جس سے جمہوریت، انتخابات اور موجودہ حکومت کی ہی ساکھ خراب ہوجائے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ملکی جمہوریت تباہ کرنے میں کس کا کردار تھا، کیا اس انتخابی عمل کو داغدار کرنے والوں کو سزا ملے گی۔
عمران خان نے کہا کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 میں ان کے امیدوار نے 70 ہزار ووٹوں کی تصدیق کرائی تو ان میں سے صرف 50 ہزار ووٹوں کی تصدیق ہوسکی جبکہ 60 فیصد ووٹوں کی تصدیق ہی نہیں ہوسکی، اب جب پنجاب میں انگوٹھوں کی تصدیق کا عمل شروع ہوا تو نادرا کے چیرمین کو راتوں رات برطرف کرکے اس کی جگہ نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ جس کے بعد انگوٹھوں کی تصدیق کے عمل میں شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف 4 حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کا مطالبہ کیا ہے ، 7 ماہ گزر گئے لیکن ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوئی، اگر یہ عمل مکمل ہوجائے تو ملک میں انتخابی دھاندلیوں کا سلسلہ ہی ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صاف اورشفاف انتخابات کے لئے ملک بھرمیں مظاہرے کرتے رہیں گے۔