عراقی شہر بعقوبہ میں خودکش دھماکا اور فائرنگ میں 18 افراد ہلاک 19 زخمی
خودکش دھماکا بعقوبہ میں ابو ادریس کے مزار کے باہر ہوا جس میں 11 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے
عراقی شہر بعقوبہ میں خودکش دھماکا اور فائرنگ کے واقعات میں 18 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خودکش دھماکا صوبہ دیالا کے شہر بعقوبہ میں واقع ابو ادریس کے مزار کے باہر ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے جب کہ بعقوبہ میں ہی صبح فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوئے، حکام کے مطابق مزار کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ عراق میں فرقہ وارانہ فسادات کی لہر 2008 سے جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔