سرکاری ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
حالیہ بجٹ میں وفاقی اورپنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے ان کوبنیادی حق سے محروم کیا، متن
سرکاری ملازمین کوجبری ریٹائرکرنے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔
سرکاری ملازمین کوجبری ریٹائرکرنے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی، قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی۔
قرارداد کےمتن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ایوان سرکاری ملازمین کوجبری ریٹائرکرنے کے لئے وفاقی حکومتی اقدامات پر سخت تشویش کااظہار کرتاہے اور اس حوالے سے بنائی گئی کمیٹیوں کومستردکرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے سالانہ انکریمنٹ ختم ہونے کا امکان
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کوریٹائر کرنے کافیصلہ انسانیت سوز ہے، یہ فیصلہ انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ حالیہ بجٹ میں وفاقی اورپنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے ان کوبنیادی حق سے محروم کیا، اب سرکاری ملازمین کو جبری ریٹائرکرنے کی حکمت عملی طے کی جارہی ہے۔