عدالتی بیلف پر تشدد رینجرز سے جواب طلب
عباسی شہید اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کوعدالتی بیلف کو طبی امداد فراہم کرنے کا حکم
سٹی کورٹ کے ضلع وسطی کے عدالتی بیلف امتیاز خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی جاوید احمد کیریوکورینجرز حکام کے خلاف تحریری شکایت میں بتایا کہ وہ اہلخانہ کے ہمراہ نیوکراچی میں خریداری کررہا تھا، اسی دوران رینجرز اہلکار آئے اور اس کی گاڑی کی تلاشی لی، وجہ معلوم کرنے پر اہلکاروں نے اہلخانہ کے سامنے زدوکوب کیا۔
رینجر اہلکاروں کو اپنا عدالتی کارڈ دکھایا توانھوں نے اسے پھاڑ دیا اور عدالت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے اسے نیوکراچی میں واقع کیمپ ونگ44 لے گئے ،الٹا ٹانگ دیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا اوررینجرز اہلکار نیم بے ہوشی کے عالم میں اسی جگہ پھینک کرفرار ہوگئے، درخواست میں رینجرز اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی استدعا کی تھی،فاضل عدالت نے ونگ کمانڈر رینجرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مکمل رپورٹ اور جواب 3 روز میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ، بیلف کی حالت اور جسمانی تشدد دیکھتے ہوئے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو طبی امداد فراہم کرنے اور ایم ایل او رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ، آل سندھ جوڈیشل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد چھٹن راہموں ، ناصر احمد خان اور دیگر رہنمائوں نے اجلاس میں عدالتی بیلف پر رینجرز اہلکاروںکے تشدد کی شدید مذمت کی اور تشدد کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ،انھوں نے کہا کہ آج اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا ۔