’را‘ ایجنٹوں کو رقوم فراہم کرنے والا نجی منی ایکسچینج کمپنی کا منیجر گرفتار

یاسین کو کراچی کے علاقے صدر سے حراست میں لیا گیا ہے

ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کیا گیا ہے، سی ٹی ڈی فوٹو: فائل یاسین کی گرفتاری پہلے سے پکڑے گئے ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی ہے، ایف آئی اے فوٹو: فائل

JAKARTA, INDONESIA:
ایف آئی اے حکام نے نجی منی ایکسچینج کمپنی کے منیجر کو حوالہ ہنڈی کے خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے ایجنٹوں کو رقم فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کے انسدادِ دہشت گردی ونگ نے کراچی کے علاقے صدر سے یاسین نامی شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزم منی ایکسچینج کمپنی کا منیجر ہے اور اس کی گرفتاری پہلے سے پکڑے گئے ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی ہے۔ اس کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔


ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم یاسین حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک کے ساتھ منسلک تھا اور کراچی میں مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے ایجنٹوں کو بھجوائی گئی رقوم تقسیم کرتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ایف آئی اے نے 'را' سے تعلق کے الزام میں کراچی سے 3 افراد کو حراست میں لیا تھا۔ جن کی شناخت ظفر خان، سفیان اور جاوید میمن کے نام سے ظاہر کی گئی تھی۔
Load Next Story