ایل او سی بھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ سے 2 خواتین زخمی
بھارتی فوج رواں سال 1697 مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزیاں کرچکی ہے، آئی ایس پی آر
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے رکھ چکر ی اور بروح سیکٹرز پر فائرنگ سے دو خواتین زخمی ہوگئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور بھارتی فوج نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے رکھ چکر ی اور بروح سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فائرنگ سے دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ رواں سال میں ابت ک بھارتی فوج 1697 مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزیاں کرچکی ہے۔