ازبکستان نے پاکستان کیلیے25 میٹرک ٹن طبی امداد بھیج دی
ازبک سفیر نے نورخان ایئربیس پر امدادی سامان این ڈی ایم اے کے حوالے کیا
ازبکستان نے پاکستان کو کورونا سے متعلق 25میٹرک ٹن حفاظتی سامان اور ادویات فراہم کی ہیں۔
نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق سامان خصوصی طیارے آئی ایل 76کے ذریعے نورخان ائیربیس پہنچایا گیا۔ ازبک سفیر سعد اللہ نے طبی امداد این ڈی ایم اے حکام کے حوالے کیا۔
ترجمان ازبک سفارتخانہ کے مطابق طبی امدادمیں16ٹن ادویات،9ٹن انفرادی حفاظتی آلات شامل ہے۔سامان میں سرجیکل ماسک، دستانے، سینیٹائزر، شوز کور، پائرو میٹر، رسپیریٹر اور مختلف قسم کی ادویات شامل ہیں۔