اقبال حیدر انسانی حقوق کے بڑے علمبردار تھے مقررین
گردہ عطیہ کرنیکی قانون سازی میں ان کی کوششیں یادگار ہیں،ادیب رضوی
انسانی حقوق کیلیے اقبال حیدر کی خدمات قابل قدر ہیں وہ انسانی حقوق کے علمبردار کی حیثیت سے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار منگل کو آرٹس کونسل میں مرحوم کی برسی کے سلسلے میں یوم انسانی حقوق کے موقع پر مقررین نے انسانی حقو ق کا تحفظ اور اقبال حیدر کے موضو ع پر تقریب سے خطاب میں کہی، پروفیسر ادیب رضوی نے کہا کہ اقبال حیدر ایک دردمند انسان تھے انھوں نے گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن اور عطیہ کرنے کی قانون سازی کیلیے سب سے پہلے قومی اسمبلی میں بل پیش کیا اور بعد میں بل کی منظوری کیلیے کشور زہرا ا ور ان کے ساتھیوں کی کوششوں میں ان کے شریک رہے،ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرا نے کہا کہ اقبال حیدر دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ میں متحدہ قومی مومنٹ کے ساتھ تھے متحدہ نے جب صوفی محمد سے حکومتی معاہدے کو رد کیا تو انھوں نے کھل کر متحدہ کے فیصلے کی حمایت کی اور الطاف حسین سے گفتگو میں کہا کہ متحدہ وہ واحد جماعت ہے جس نے اس طرح ببانگ دہل مذہبی دہشت گردی کی مخالفت کی ہے، تقریب سے سابق گورنر اسٹیٹ بنک سلیم رضا،ماہر معاشیات شبر زیدی، رکن قومی اسمبلی اور مرحوم کی صاحبزادی علیزے حیدر، پروفیسر توصیف احمد خان، شوکت حیات اور احمد شاہ نے بھی خطاب کیا۔