کراچی میں ڈمپر کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر سے دادا دادی اور پوتا جاں بحق
حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے ڈمپر سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
شہید ملت روڈ پر انڈر پاس میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دادا ، دادی اور پوتا جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح شہید ملت روڈ پر ہل پارک انٹر سیکشن پر قائم انڈر پاس میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی اور کافی دور تک رگڑتا ہوا موٹر سائیکل کو ڈمپر سمیت لے گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، واقعے کے بعد حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے ڈمپر سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی چھیپا ایمبولینسیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
جاں بحق افراد میں سے دو افراد کی شناخت ان کی جیبوں سے ملنے والے شناختی کارڈ کے ذریعے 78 سالہ عبدالشکور ولد عبدالحکیم اور بیس سالہ عبدالغفور ولد عبدالسلام کے نام سے کی گئی ، پولیس کے رابطہ کرنے پر متوفی عبدالغفور کا والد عبدالسلام جناح اسپتال پہنچا جہاں اس نے خاتون کو اپنی والدہ نور صبا کے نام سے شناخت کیا۔
عبدالسلام نے بتایاکہ وہ کورنگی بلال کالونی کے رہائشی ہیں ، اس کے والدین اور بیٹا گھر سے کسی کام کے سلسلے میں صبح نکلے تھے اور حادثے کا شکار ہوگئے، حادثے کی اطلاع انہیں پولیس کے ذریعے ملی جس پر وہ فوری طور پر اسپتال پہنچے، عبدالسلام نے مزید بتایا کہ متوفی عبدالغفور ان کا ایک ہی بیٹا تھا جبکہ اس سے چھوٹی دو بیٹیاں ہیں، وہ کورنگی کی مقامی ڈائنگ فیکٹری میں کام کرتے ہیں، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔