میرے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں معید یوسف

میرے یا میرے اہل خانہ کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک میں کوئی جائیداد نہیں ہے، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی

میر ے خلاف غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں،معید یوسف فوٹو: فائل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ ان کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں۔


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے اپنے اثاثوں اور شہریت کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر ے خلاف غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، میرے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں ،میں حکومت پاکستان کو اپنی شہریت کے بارے میں پہلے ہی حلف نامہ جمع کروا چکا ہوں۔

معید یوسف نے کہا کہ مجھے امریکا سے کوئی آمدنی نہیں آرہی ہے، میرے یا میرے اہل خانہ کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک میں کوئی جائیداد نہیں ہے، میری بیرون ملک میں کوئی اربوں یا لاکھوں کی جائیداد نہیں، میں اپنی موجودہ ذمہ داری سنبھالنے کے بعد امریکا نہیں گیا۔
Load Next Story