خیبر پختون خوا حکومت کی بونیر کے عوام کو تعصب کا نشانہ بنانے کی مذمت
صوبائی حکومت نے انکوائری کا حکم دیا ہے اور ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزادی جائیگی، کامران بنگش
خیبر پختون خوا حکومت نے درسی کتاب میں بونیر کے عوام کو تعصب کا نشانہ بنانے پر تنقید کی ہے۔
خیبر پختون خوا کے معاون خصوصی اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے سوشل میڈیا پر زیرگردش گابا پبلشرز کی کتاب کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا۔
کامران بنگش نے کہا کہ گابا پبلشرز کی کتاب میں بونیر کے عوام کو نسلی اور لسانی تعصب کا نشانہ بنایا گیا ہے، خیبر پختون خوا حکومت اس غیر اخلاقی حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
کامران بنگش نے کہا کہ گابا نامی پبلشر اور مذکورہ کتاب خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کےپاس رجسٹرڈ نہیں ہے اور نہ ہی صوبے کے سرکاری اسکولوں میں پڑھائی جارہی ہے، صوبائی حکومت نے انکوائری کا حکم دیا ہے اور ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزادی جائیگی۔