بچوں سے زیادتی کرنے والے استاد کا جسمانی ریمانڈ منظور

ملزم سارنگ پر طلباء سے جنسی زیادتی کے 2 مقدمات درج ہیں، پولیس

ملزم سارنگ پر طلباء سے جنسی زیادتی کے 2 مقدمات درج ہیں، پولیس۔ فوٹو : ایکسپریس

ٹیوشن کے بچوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار استاد ملزم سارنگ شر کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔


انسداد دہشت گردی عدالت خیر پور نے ٹیوشن کے بچوں سے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم سارنگ شر کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے، ملزم سارنگ پر طلباء سے جنسی زیادتی کے 2 مقدمات درج ہیں۔ جنسی زیادتی میں ملوث مزید 5 گرفتار افراد زیر تفتیش ہیں جس کے نتیجے میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کی تحقیقات میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

 
Load Next Story