سندھ نے اربوں روپے گاڑیوں کی خریداری کے لیے مختص کردیے

پنجاب حکومت کا بھی گاڑیوں کی خریداری کے لیے 468 ملین روپے مختص کرنے کا اعتراف

پنجاب حکومت کا بھی گاڑیوں کی خریداری کے لیے 468 ملین روپے مختص کرنے کا اعتراف

ISLAMABAD:
سندھ اور پنجاب نے کورونا ازخود نوٹس کیس میں گاڑیوں کی خریداری کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں۔

حکومت سندھ نے بتایا کہ سالانہ بجٹ میں سے 3 ارب 87 کروڑ 12 لاکھ سے زائد رقم گاڑیوں کی خریداری کے لیے مختص کی ہے۔ اس میں

پولیس کی گاڑیوں کی خریداری کے لیے دو ارب روپے، 742 ملین روپے سے زائد رقم بورڈ آف ریونیو کی گاڑیوں کے لیے، 293.790 ملین روپے قانون و پارلیمانی امور اور ججز کی گاڑیوں کے لیے جبکہ 134 ملین روپے محکمہ زراعت کی گاڑیوں کے لیے رکھے گئے ہیں۔

گزشتہ تین مالیاتی سال کے دوران سندھ حکومت نے گاڑیوں کے لیے 9 ارب 26 کروڑ 78 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔

پنجاب حکومت نے بھی سپریم کورٹ میں پیش رفت رپورٹ جمع کراتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری کے لیے 468 ملین روپے مختص کرنے کا اعتراف کرلیا۔ اس میں سے 29 ملین سے محکمہ زراعت کے لئے گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
Load Next Story