وفاقی تعلیمی بورڈ کا میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان
دو دو بچوں نے پہلی اور دوسری جبکہ 11 طلباء نے تیسری پوزیشن حاصل کی
وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا اور دو بچوں نے 1097 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
آرمی پبلک اسکول کی مناحل امان اور ماڈل کالج کی خنشہ نشاء یعقوب ملک کو پہلی پوزیشن کا حق دار قرار دیا گیا۔
اسی طرح دوسری پوزیشن پر بھی 2 طلبا کامیاب قرار پائے۔ 1096 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں فہیم عباس، زرتاشہ عباسی شامل ہیں۔
تیسری پوزیشن پر گیارہ طلباء کامیاب قرار پائے جن میں سے ہر ایک نے 1095 نمبر حاصل کیے۔
تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں قیوم احمد، محمد عثمان فاروق، عبداللہ شاہد، عبید خان، جلال خان، عفرہ انجم، مسبیح منہاس، عاشہ ہرل، خدیجہ الظاہرہ، زینب نقیب، حورہن کشور شامل ہیں۔
چیرمین فیڈرل بورڈ راؤ عتیق احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق بچوں کو پروموٹ کر رہے ہیں، نویں کلاس کی کارکردگی کی بنیاد پر دسویں کے طلباء کو تین فیصد اضافی نمبر دیے گئے ہیں۔