سانحہ راولپنڈیعدالتی ٹربیونل نے انکوائری کا طریقہ کار طے کرلیا

جسٹس مامون الرشید شیخ کی سربراہی میں قائم جوڈیشل ٹربیونل نے تمام گواہان کی فہرستیں تیار کر لی ہیں۔

جسٹس مامون الرشید شیخ کی سربراہی میں قائم جوڈیشل ٹربیونل نے تمام گواہان کی فہرستیں تیار کر لی ہیں۔ فوٹو: فائل

سانحہ راولپنڈی کی انکوائری کرنے والے عدالتی ٹربیونل نے انکوائری کی باضابطہ طور پر کارروائی شروع کرنے کا طریقہ کار بھی طے کر لیا ہے۔


جسٹس مامون الرشید شیخ کی سربراہی میں قائم جوڈیشل ٹربیونل نے تمام گواہان کی فہرستیں تیار کر لی ہیں ،گزشتہ روز تنظیم تحفظ عزاداری کے چئیرمین اصغر مبارک ایڈووکیٹ کی طرف سے ٹربیونل میں ایک پٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ راولپنڈی کے اصل54 عینی شاہدین کو پولیس نے ملزم بنا کر گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے اصل حقائق یہی بتا سکتے ہیں انھیں بیان دینے کے لیے جیل سے طلب کیا جائے اور گواہان کو تحفظ فراہم کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے ٹربیونل میں بیانات ریکارڈکرنے کا سلسلہ پیر16 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story