چیف جسٹس کو سنہری الفاظ میں الوداع کررہے ہیں پرویز رشید

لاپتہ افراد کیس میں عدالتی احکام پر عملدرآمد کرینگے، آئین اقلیتوں کومذہبی آزادی دیتاہے

نیٹو سپلائی کیخلاف دھرنامحض ڈرامہ،کونسلرز کی چند نشستوں کیلیے ہے، وفاقی وزیر اطلاعات۔فوٹو:فائل

وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات،قانون انصاف وانسانی حقوق سینیٹرپرویزرشیدنے کہاہے کہ نیٹوسپلائی کی بندش سے عالمی امدادکی بندش ہوئی تو اس کی ذمے داری دھرنادینے والوں پر ہوگی۔


تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں چند کونسلروںکی نشستوںکے حصول کیلیے قومی مفادکودائو پرلگارہی ہے۔چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کوسنہری الفاظ میںالوداع کررہے ہیںجنھوںنے عدلیہ کے استحکام اور جمہوریت کے تسلسل کیلیے مضبوط کرداراداکیا۔منگل کویہاںوزارت قانون انصاف وانسانی حقوق کے زیراہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب اورمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہم انتخاب کے ذریعے حکومت میںآئے اورلاپتہ افرادکیلیے کام کررہے ہیں، عوام کوسوچنا چاہیے کہ کون سیاست کررہاہے اورکون ملکی مفادات کیلیے کام کررہاہے۔

انھوں نے کہاکہ بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اورآگاہی کے لیے میڈیا، سول سوسائٹی اورمعاشرے کے ہرفردکواپناکرداراداکرناہوگا۔ انھوںنے کہاکہ نیٹوسپلائی روکنے کیلیے دھرنامحض ڈرامہ ہے ۔جوافراداب ڈرون حملوں کی مخالفت کررہے ہیںوہ ایک ڈنرسے ڈرون کوڈارلنگ بنا دینگے۔ ملک میںہیومن رائٹس ڈیفنڈرزسسٹم کے ذریعے نچلی سطح پرشہریوںکے تحفظ کو یقینی بنایاجائیگا،انھوںنے کہاکہ اقلیتیںپاکستانی معاشرہ کااہم حصہ ہیں،آئین اقلیتوںکومذہبی آزادی فراہم کرتاہے۔
Load Next Story