جھگڑے کے دوران جسم کے نازک حصے پر لات لگنے سے نوجوان جاں بحق

ہلاکت کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کرانا چاہا تو اہلخانہ نے انکار کر دیا اور نہ ہی جھگڑے کی تفصیل بتائی، پولیس

پولیس نے شناخت کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی۔ فوٹو، فائل

MOHMAND:
بہادر آباد کے علاقے میں جھگڑے کے دوران جسم کے نازک حصے پر لات لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 16 سالہ حبیب اللہ کے نام سے ہوئی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او فیروز آباد اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ ابتدائی طور پر نوجوان کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی تاہم ہلاکت کے بعد پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کرانا چاہا تو اہلخانہ نے انکار کر دیا اور نہ ہی جھگڑے کے حوالے سے پولیس کو کچھ بتایا جبکہ نوجوان کی میت تدفن کے لیے اندرون سندھ کے علاقے قمبر شہداد پور لے جائی گئی جبکہ وہ بہادر آباد میں واقع شیر پاؤ بستی کا رہائشی تھا۔
Load Next Story