پاک بھارت ایٹمی جنگ دنیا کا خاتمہ کردے گی رپورٹ

دنیا بدترین قحط کا سامنا کرے گی جس کے بعد2 ارب افراد ختم ہوجائیں گے

موجودہ ایٹمی ہتھیار ماضی کے بموں سے کہیں زیادہ طاقت وراور مہلک ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان اوربھارت کے درمیان مستقبل میں کسی مرحلے پرہونے والی جوہری جنگ کے نتیجے میں دنیا بد ترین قحط کاشکار ہوسکتی ہے جس کے بعدکرہ ارض کے2 ارب افرادختم ہوجائیں گے اوریوں موجودہ تہذیب اپنے انجام کوپہنچ سکتی ہے۔


ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ان ممالک کے درمیان محدودنیوکلیائی جھڑپ بھی ماحول پرتباہ کن اثرات مرتب کرکے زر خیززمینوں کوبانجھ کرنے کاسبب بن جائے گی جس کے ہولناک اثرات عالمی فوڈمارکیٹوں کوغذا کی شدید قلت سے دوچار کردیں گے۔ یہ خدشہ ایک رپورٹ میںظاہر کیاگیا جوامن کانوبل انعام جیتنے والے انٹرنیشنل فزیشنزنے اپریل 2012 میںشائع کی تھی۔ اس میںایک ارب افرادکی ہلاکت کاخدشہ ظاہرکیا گیاتھا۔ تاہم اپنے دوسرے ایڈیشن میں رپورٹ کے مصنف آئرا ہیلفنڈکا کہناہے کہ اس سلسلے میںغلط اندازہ لگایاگیا ۔
Load Next Story