انٹرنیٹ پر وڈیو گیم کھیلتا بچہ بھی خفیہ نگرانی سے محفوظ نہیں

امریکی اور برطانوی خفیہ اداروں نے خفیہ ڈیوائس نصب کرادیں، برطانوی اخبار کا دعویٰ

یہ واضح نہیں کہ حاصل کردہ معلومات سے کسی ہائی پروفائل ہدف کونشانہ بنایا جاسکا یا نہیں۔ فوٹو: فائل

ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اوربرطانوی خفیہ اداروں نے وڈیوگیمز کے اندر بھی معلومات جمع کرنے والی خفیہ ڈیوائس نصب کی تھیں جس کی وجہ سے گھرمیں انٹرنیٹ پرگیمزکھیلتا بچا بھی خفیہ نگرانی سے محفوظ نہیں۔


عالمی رہنمائوں سے لے کر 10سال کے عام بچے تک سب کے سب پر امریکی نگرانی ہے۔ کوئی بھی آزاد اور نگرانی سے محفوظ نہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ انکشاف کیا ہے برطانوی اخبار اور امریکی جریدے نے جس کے مطابق امریکی سی آئی اے نے انٹرنیٹ کے ذریعے گیمزکھیلے والوں تک بھی رسائی حاصل کرلی ہے توہروہ شخص جواپنے گھر میں انٹرنیٹ پرگیم کھیل رہا ہے اس کی ساری معلومات سی آئی اے کے پاس محفوظ ہورہی ہے۔ فوربس میگزین اور گارجین اخبار نے بتایا ہے کہ انٹرنیٹ سے منسلک ورلڈ آف وچ کرافٹ جیسے وڈیو گیمز میں خفیہ اداروں نے ایسی ڈیوائس نصب کرائیں جن کے ذریعے گیمز کھیلنے والوں کے درمیان ہونے والی گفتگو ریکارڈکی جاتی رہی۔
Load Next Story