تربت کے بازارمیں گاڑی کے قریب دھماکہ ایک شخص جاں بحق
مذموم مقاصد کے حصول کے لیے بے گناہ لو گوں کا خون بہانے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں، جام کمال
بازارمیں گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق تربت بازار میں گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشیے ٹوٹ گئے۔ واقعہ کے فوری بعد ریسکیو حکام اور لیویزاہلکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جان کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کوعلاج ومعالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
جام کمال خان نے کہا کہ پولیس اورسیکورٹی ادارے حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنائیں، دہشت گرد عناصر اوران کے سرپرستوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے، مذموم مقاصد کے حصول کے لیے بے گناہ لو گوں کا خون بہانے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں، ملک دشمن عناصرکے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی اورامن کا عمل ہرصورت جاری رہے گا، چند عناصر اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے بدامنی پیدا کرکے بلوچستان کو پسماندہ رکھنا چاہتے ہیں اوربلوچستان کے محب وطن عوام کے تعاون سے سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کوکیفرکردارتک پہنچانے کے لیے پرعزم اورمتحرک ہیں۔