مختلف شہروں میں 9 گز لمبی قبریں کئی روایات مشہور

گجرات میں 2قبروں کا کہا جاتا ہے کہ یہ حضرت آدم علیہ السلام کے بیٹوں کی ہیں

سیالکوٹ،چنیوٹ میں قبریں مجاہدین سے منسوب،یہ دراصل اجتماعی قبریں ہیں، ماہرین۔ فوٹو: فائل

لاہورسمیت ملک کے کئی شہروںمیں9گزطویل قبریں ہیں جنھیں نوگزے پیرکہاجاتا ہے۔

پاکستان بھرمیں ایسی سیکڑوں قبریں موجود ہیں تاہم سب سے زیادہ طویل قبریں گجرات اورسیالکوٹ میں ہیں۔گجرات میں موجود دو قبروں سے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ حضرت آدم علیہ السلام کے بیٹوں کی قبریں ہیں۔


سیالکوٹ اورچنیوٹ میں موجود نوگزلمبی قبروں سے مطابق مقامی لوگ بتاتے ہیں کہ یہ ان مجاہدین کی قبریں ہیں جو 757 ہجری میں یہاں کے ہندو راجہ سالوان سے جنگ لڑنے کے لئے مدینہ سے یہاں آئے تھے۔ بعض علاقوں میں موجود قبروں سے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ لوگ اسلام کی تبلیغ کیلئے برصغیرمیں آئے تھے۔

چنیوٹ کے علاقے میں موجود نوگزے پیر کے مزار کے متولی عمردین نے بتایاکہ انہیں ان کے مرشدقلندرپاک نے حکم دیا تھا کہ وہ چنیوٹ جائیں اور اس مزارپرخدمت کریں۔گجرات کے علاقہ بڑیلہ شریف میں موجود نوگز طویل قبر سے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ حضرت قنبیط علیہ السلام کی ہے جوحضرت آدم علیہ السلام کی اولاد میں سے تھے۔

علما کا کہنا ہے کہ تاریخ میں کئی انبیا علیہ السلام اوران کی اقوام سے متعلق لکھا ہے کہ ان کے قد بہت زیادہ طویل تھے۔جدہ میں ایک قبرستان میں نوگزکی قبریں موجود ہیں۔ تاہم ہمارے یہاں موجود قبروں سے متعلق چونکہ کوئی مستند دستاویزات میسرنہیں ہیں۔
Load Next Story