بیٹے کا والدہ پرتشددحمزہ اور نیمل کی شدید الفاظ میں مذمت
جہنم کا گہرا ترین کونا اس شیطان کا منتظر ہے جس نے اپنی بوڑھی ماں پر ہاتھ اٹھایا، حمزہ علی عباسی
اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جس میں بیٹا اور بہو ملکر والدہ پر تشدد کررہے ہیں پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ارسلان نامی شخص کو بیوی سمیت والدہ پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اور اپنی ماں کے لیے برے الفاظ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ خدا نے ماں کا درجہ اولاد کے لیے سب سے اوپر رکھا ہے اور ماں کو اولاد کے لیے جنت قرار دیا ہے تاہم جب بیٹے نے اپنی اسی جنت پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے ماں کے تقدس کو پامال کیا تو ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے: بیوی کے ساتھ مل کر بیٹے کا ماں پر بہیمانہ تشدد
سوشل میڈیا پر جہاں اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے وہیں حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ان کے پاس اس واقعے کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں اور نہ ہی وہ یہ ویڈیو پوسٹ کرسکے ہیں بلکہ انہوں نے یہ ویڈیو ہی ڈیلیٹ کردی ہے۔
حمزہ علی عباسی نے والدہ پر تشدد کرنے والے بیٹے پر تنقید کرتے ہوئے کہا اوہ میرے خدا۔۔۔ جہنم کا گہرا ترین کونا اس شیطان کا منتظر ہے جس نے اپنی بوڑھی ماں پر ہاتھ اٹھایا۔
نیمل خاور نے بھی اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا اللہ کا قہر اس شخص کا منتظر ہے۔ انہوں نے قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ''کسی بھی ماں کو اپنے بچے کے ذریعے تکلیف نہیں پہنچنی چاہیے، اور نہ ہی کسی بچے کے ذریعے باپ کو نقصان پہنچنا چاہے۔''
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے ارسلان اور اس کی اہلیہ بسمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔