سابق امریکی وزیردفاع لیون پینیٹا کیجانب سےاسامہ کی ہلاکت کی تفصیلات لیک کرنے کا انکشاف

لیون پنیٹا نے یہ معلومات سی آئی ائے ہیڈ کواٹر میں زیرو ڈارک تھرٹی کے مصنف کو دیں تھیں، دستاویزات میں انکشاف۔

جب اسامہ کی ہلاکت کے حوالے سے بریفنگ دے رہا تھا تو مارک بوال بھی وہاں موجود تھا تاہم میں اسکی موجودگی سے بے خبر تھا، لیون پنیٹا، فوٹو: فائل

امریکی خفیہ ادارے سانق وزیر دفاع اورسی آئی آے کے ڈائریکٹر لیون پنیٹا کی جانب سے اسامہ ن لادن کی ہلاکت کی خفیہ معلومات زیروڈارک تھرٹی کے فلم میکر کو فراہم کرنے کاانکشاف ہوا ہے۔


سی آئی اے کی جانب سے 200 صفحات پر مشتمل خفیہ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لیون پنیٹا نے ہالی وڈ فلم زیرو ڈارک تھرٹی کے مصنف مارک بوال کو اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی خفیہ معلومات فراہم کیں، دستاویزات کےمطابق لیون پنیٹا نے یہ معلومات سی آئی ائے ہیڈ کواٹر میں زیرو ڈارک تھرٹی کے مصنف کو دیں تھیں۔ دوسری جانب لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ جس وقت وہ سی آئی آے ہیڈ کوارٹر میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے حوالے سے بریفنگ دے رہے تھے تو زیرو ڈارک تھڑٹی کا مصنف مارک بوال بھی کمرے میں موجود تھا لیکن وہ اس کی موجودگی سے بے خبر تھےجس کی وجہ سے معلومات اس تک پہنچ گئیں۔

یاد رہے کہ امریکی کمانڈوز نے مئی 2011 میں ایبٹ آباد میں خفیہ آپریشن کر کے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کر دیا تھا اور اس کی لاش بھی ساتھ لے گئے جسے بعد میں سمندر برد کر دیا گیا تھا۔
Load Next Story