سونے کی قیمت تمام ریکارڈ توڑ کر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ایک تولہ سونا 1500 روپے مہنگا، نئی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی
UNITED STATES:
ملکی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تمام ریکارڈ توڑ کر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
سونے کی مقامی وعالمی قیمت نے آج بھی تمام سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31 ڈالر کے اضافے سے 1856 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1500روپے اور 1286 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سونے کی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 115000 روپے کی سطح پر پہنچ گئی اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر98594 روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 200روپے بڑھکر 1320روپے ہوگئی۔