پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ سے متعلق اقدامات میں بھارت کو بہت پیچھے چھوڑ دیا

نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس میں پاکستان نے بھارت کے 41 کے مقابلے میں 47 پوائنٹس حاصل کیے

ایٹمی اثاثوں کے تحفظ میں پاکستان کا 19واں اور بھارت کا 20 واں نمبر ہے فوٹو: فائل

پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ سے متعلق اقدامات میں بھارت کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے

امریکی ادارے نیوکلیئر تھریٹ انیشی ایٹو کی رپورٹ کے مطابق دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان نے سیکیورٹی اینڈ کنٹرول کٹیگری میں خود کو بہت زیادہ بہتر بنایا ہے، سب سے زیادہ مؤثر اقدامات پر پاکستان کی درجہ بندی میں 7 پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے پلس 25 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جب کہ گلوبل نارمز کٹیگری میں بھی پاکستان کا پلس ون درجہ بڑھا ہے۔

این ٹی آئی انڈیکس کے مطابق ایٹمی اثاثوں کے تحفظ میں پاکستان کا 19واں اور بھارت کا 20 واں نمبر ہے جب کہ تنصیبات کے تحفظ میں 47 میں سے پاکستان کا 33 واں اور بھارت کا 38واں نمبر ہے۔ بھارت کے 41 کے مقابلے میں پاکستان نے 47 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، اسی طرح تنصیبات کے تحفظ میں بھی بھارت کے 53 پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان نے 58 اسکور کیے ہیں۔ اس طرح ایٹمی اثاثوں کے تحفظ سے متعلق پاکستان کے اقدامات نے بھارت کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے اپنی ٹوئٹ میں رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔



 
Load Next Story