رنبیراورمیرے قریبی تعلقات کے حوالے سے کرینہ کی باتیں بے بنیاد ہیں کترینہ

ابھی تک شادی کا نہ تو کوئی فیصلہ کیا اور نہ ہی منگنی لیکن جسے اپنا جیون ساتھی بناؤں گی وہ میرا قریبی دوست ہوگا،کترینہ

جسے چاہوں گی اپنی زندگی کا جیون ساتھی بناؤں گی اور وہ میرا بہت قریبی دوست ہو گا، کترینہ فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک شادی کا کوئی فیصلہ کیا ہے اور نہ منگنی اور رنبیر کپور بھی جسے چاہیں اپنا جیون ساتھی چن سکتے ہیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار کرن جوہر کے پروگرام "کافی ود کرن" میں بات کرتے ہوئے بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک شادی کا کوئی فیصلہ کیا ہے اور نہ ہی کسی سے منگنی کی ، کرینہ کپور نے اس پروگرام میں میرے اور رنبیر کپور کے حوالے سے جو بھی کہا تھا وہ محض ایک مذاق تھا، کرینہ کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیا جائے، رنبیراورکرینہ آپس میں کزن ہیں اوروہ ایک دوسرے سے مذاق کرتے رہتے ہیں۔

کترینہ کا کہنا تھا کہ میں جسے چاہوں گی اپنی زندگی کا جیون ساتھی بناؤں گی اور وہ میرا بہت قریبی دوست ہو گا اور رنبیرکپور بھی اپنے فیصلے کرنے میں خودمختار ہے اور جسے چاہے اپنا جیون ساتھی چن سکتا ہے۔
Load Next Story