کوئٹہ میں افغان باشندوں كے شناختی كارڈ بنانیوالا ایجنٹ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث 7 ملزمان گرفتار

ملزم نادرا اہلكاروں كی ملی بھگت سے افغان باشندوں كے شناختی كارڈ بناتا تھا، تمام پر مقدمات درج

ملزم نادرا اہلكاروں كی ملی بھگت سے افغان باشندوں كے شناختی كارڈ بناتا تھا، تمام پر مقدمات درج . فوٹو : فائل

کوئٹہ میں ایف آئی اے نے کارروائیاں کرکے افغان باشندوں كے شناختی كارڈ بنانے والے ایجنٹ اور حوالہ ہنڈی كا كاروبار كرنے والے 7 ملزمان كو گرفتار كرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے كوئٹہ میں مختلف كاروائیوں كے دوران افغان باشندوں كے شناختی كارڈ بنانے والے ایجنٹ اور حوالہ ہنڈی كا غیرقانونی كاروبار كرنے والے 7 ملزمان كو گرفتاركرلیا۔


حكام كے مطابق ایف آئی اے بلوچستان كی ایک ٹیم نے افغان باشندوں كے شناختی كارڈ بنانے والے ایجنٹ كو گرفتار كرلیا، ملزم نادرا اہلكاروں كی ملی بھگت سے افغان باشندوں كے شناختی كارڈ بناتا تھا، ملزم سے مزید تفتیش كی جارہی ہے۔

ایف آئی اے كمرشل بینكنگ سركل نے علمدار روڈ اور ڈاكٹر بانو روڈ پر كاروائیاں كرتے ہوئے حوالہ ہندی كے غیرقانونی كاروباركرنے والے 7 ملزمان کو گرفتار كرلیا، تمام گرفتار ملزمان كے خلاف مقدمات درج كرلیے گئے۔
Load Next Story