بلوچستان امن و امان کیس حتمی رپورٹ آج پیش کرنےکی ہدایت

چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری سے کہا کہ اگر آپ کےافسر نتائج نہیں دے رہے تو انھیں تبدیل کر دیں

چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری سے کہا کہ اگر آپ کےافسر نتائج نہیں دے رہے تو انھیں تبدیل کر دیں. فوٹو آئن لائن

TIMERGARA:
سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان امن وامان اور لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت جاری ہے.

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ بلوچستان میں امن وامان اورلاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کررہا دوران سماعت عدالت نے ہدایت کی کہ کیس سے متعلق حتمی آج ہی پیش کی جائے۔ چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری سے کہا کہ اگر آپ کےافسران نتائج نہیں دے رہے تو انھیں تبدیل کر دیں، آپ کے پاس ہر ڈسٹرکٹ میں پالیسی ہونی چاہئے۔


سماعت کے دوران پشین سے 20 روز قبل لاپتہ ہونے والے لڑکے کی عدم بازیابی پر چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری،چیف سیکریٹری ، سیکریٹری داخلہ اور ڈپٹی کمشنر پشین پر برہم ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے شاہ حسین کے مطابق سیکریٹری دفاع یاسین ملک عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کام جاری ہے۔اس موقع پر جسٹس خلجی نے ریمارکس دیئے کہ کوئی لاپتہ شخص ایف سی کی حراست میں نہیں، پورے ملک میں لوگ مارے جارہے ہیں ایجنسیوں کی اس سے بڑی ناکامی کیا ہوگی۔

Recommended Stories

Load Next Story