قرض معاہدوں اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافے سے انٹر بینک میں روپے کی قدر میں اضافہ
گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مجموعی طور پر 7پیسے کمی سے 167 روپے 26پیسے پر بند ہوئی
حکومت اور عالمی اداروں کے درمیان قرضوں کے نئے معاہدوں اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی بدولت گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز نئے درآمدی لیٹر آف کریڈٹس (ایل سیز) کھلنے سے ڈالر کی قدر اگرچہ 168.87روپے تک بھی پہنچ گئی تھی لیکن اس کے بعد سیشنز میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد تنزلی کا شکار رہی۔ ہفتے وار کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالرکی قدر کم جب کہ اوپن مارکیٹ میں بڑھ گئی لیکن اس کے برعکس زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں یورو اور پاونڈ کی قدر میں اضافہ ہوا۔
گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مجموعی طور پر 7پیسے کمی سے 167 روپے 26پیسے پر بند ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑھ کر167روپے 70 پیسے پر بند ہوئی۔
20 جولائی کو شروع ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں یورو کرنسی کی قدر مجموعی طور پر 3 روپے 72 پیسے کے اضافے سے 194 روپے 26 پیسے پر آگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 4 روپے بڑھ کر 193 روپے 50 پیسے ہوگئی۔ اسی دورانیے میں انٹربینک میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 3 روپے 17 پیسے بڑھ کر 213 روپے 06 پیسے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر 3روپے بڑھ کر 214 روپے ہوگئی۔