بھارت نے پاکستانیوں کو ویزا کے اجرا کیلئے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی قرار دیدیا

اس شرط کا اطلاق ہر بچے، جوان اور بزرگ پاکستانی پر آئندہ سال 30 جنوری سے ہوگا، بھارتی میڈیا

پاکستان کا شمار دنیا کے ان 3 ممالک میں ہوتا ہے جہاں پولیو کے مرض میں اضافہ ہورہا ہے فوٹو: فائل

بھارت نے پاکستانی شہریوں کے ویزا جاری کرنے سے قبل پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی قراردے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی حکومت نے پاکستانیوں کو ویزا پولیو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ سے مشروط کردیا ہے، اس پابندی کا اطلاق 30 جنوری سے ہر عمر کے بچے، جوان اور بزرگ شہری پر ہوگا اور کسی بھی شخس کو اس شرط سے مبرا قرار نہیں دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جن شہریوں کو سرٹیفیکیٹ جمع کرائے بغیر ویزہ جاری کیا گیا ہے انہیں 30 جنوری کے بعد بھارت میں داخلے کے وقت متعلقہ حکام کے سامنے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔


بھارتی ہائی کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے یہ اقدام بھارت میں دوبارہ پولیو کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے اٹھایا گیا ہے تاکہ بھارت کے پولیو فری اسٹیٹس کے درجے کو برقرار رکھا جاسکے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان 3 ممالک میں ہوتا ہے جہاں پولیو کے مرض میں اضافہ ہورہا ہے اور بھارت وہ پہلا ملک ہے جس نے پاکستان پر یہ شرط عائد کی ہے۔
Load Next Story