جاوید میاں داد نے بھی ملبوسات کی دنیا میں قدم رکھ دیا
سابق لیجنڈ کرکٹر نے طارق روڈ کراچی میں ملبوسات کی دکان قائم کرلی، آن لائن فروخت بھی شروع
سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاں داد نے ملبوسات کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
اپنے دور کےعظیم بیٹسمین نےجدید طرز کے قومی کپڑوں کا بوتیک کھول لیا جس کے بعد تجارتی مرکز طارق روڈ کی کرتا گلی توجہ کا مرکز بن گئی اور جاوید میاں داد کی طرف پیش کردہ کپڑے فروخت ہونے لگے۔ دکان میں قومی لباس، کرتے اور مختلف ڈیزائن کی واسکٹ بھی دستیاب ہیں۔
لوگوں میں قومی ستارہ کی شناخت کے حامل کرتے مقبولیت پا رہے ہیں، خوشنما رنگوں والا معیاری کپڑا بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ دریں اثنا جاوید میاں داد ملبوسات آن لائن بھی فروخت کررہے ہیں۔