سہیل تنویر اور آصف علی کو کیربیئن پریمیئر لیگ کیلئے این او سی جاری

کیربیئن پریمیر لیگ کا آغاز 18 اگست سے ہورہا ہے

کیربیئن پریمیر لیگ کا آغاز 18 اگست سے ہورہا ہے ۔ فوٹو : فائل

پی سی بی نے قومی کرکٹرز سہیل تنویر اور آصف علی کو کیربیئن پریمیئر لیگ کے لیے این او سی جاری کردیا۔


کیربیئن پریمیر لیگ کا آغاز 18 اگست سے ہورہا ہے، فی الحال 2 پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ہی معاہدے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سہیل تنویز کی آج شب براستہ انگلینڈ ویسٹ انڈیز روانگی طے ہے، آل راؤنڈر بارباڈوس میں قرنطینہ اور پریکٹس کریں گے۔

جارح مزاج یٹسمین آصف علی 29 جولائی کو براستہ امریکا ویسٹ انڈیز جائیں گے، ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ آصف علی سینٹ لوشیا میں 14 روز کا قرنطینہ اور پریکٹس کریں گے ۔
Load Next Story