سابق ہاکی اولمپین اسد ملک کار حادثے میں انتقال کرگئے
حادثے میں اسد ملک کی صاحبزادی شدید زخمی ہوئی ہیں
HONG KONG:
سابق ہاکی اولمپین اسد ملک لاہور میں کار حادثے میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 79 برس تھی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل پر پیش آیا جس میں اسد ملک انتقال کرگئے جب کہ ان کی صاحب زادی شدید زخمی ہوگئیں۔ اسد ملک کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے لاہور کے میو اسپتال پہنچادی گئی۔
یاد رہے کہ اسد ملک پاکستان ہاکی ٹیم کا حصہ رہے، اسد ملک ٹوکیو اولمپکس 1964ء کا سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم کا حصہ تھے، وہ میکسیکو اولمپکس 1968ء کا گولڈ میڈل، میونخ اولمپکس 1972ء کا سلور میڈل، جکارتہ کے ایشین گیمز 1962ء کا گولڈ میڈل، بنکاک میں ہونے والے ایشین گیمز 1966ء کا سلور میڈل اور بنکاک میں ہونے والے ایشین گیمز 1970ء کا گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔