محمد حفیظ پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کا ٹیکس عائد
قومی کرکٹر سے 8 کروڑ 60 لاکھ روپے چھپانے کا تسلی بخش جواب نہیں ملا، ایف بی آر ذرائع
ایف بی آر نے کرکٹر محمد حفیظ پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کا ٹیکس عائد کر دیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر محمد حفیظ نے سال 2014 میں 8 کروڑ 60 لاکھ روپےظاہر نہیں کیے۔ قومی کرکٹر کے 2014کےانکم ٹیکس کا آڈٹ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر محمد حفیظ کو 8 کروڑ 60 روپے چھپانے پر وضاحت کے لیے متعدد بار مہلت دی تاہم محمد حفیظ کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ دینے پر ٹیکس عائد کیا گیا۔ کرکٹر محمد حفیظ نےٹیکس کے خلاف اپیل دائرکردی ہے۔