اپوزیشن نے نیب ترمیم پر حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکارکردیا
پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ اس لئے کیا کہ حکومت سنجیدگی سے بات نہیں کر رہی، شاہد خاقان عباسی
نیب آرڈیننس میں ترمیم پر اپوزیشن نے حکومت سے مزید مذاکرات کرنے سے انکار کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کا بائیکاٹ کردیا ہے۔
اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماوں کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے ہوا تھا کہ پارلیمان کے اسی سیشن میں نیب ترامیم پر بل پاس کرایا جائے گا لیکن حکومت نے نیب قانون میں ہماری ترامیم مسترد کر دیں.
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کو نیب قانون میں اپنی ترامیم پیش کیں حکومت نے مسترد کر دیں۔ حکومت انتقامی کارروائیاں کررہی ہے اب مذاکرات نہیں کریں گے۔ پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ اس لئے کیا کہ حکومت نیب ترامیم پر سنجیدگی سے بات نہیں کر رہی۔
یہ بھی پڑھیے: اپوزیشن ایف اے اٹی ایف کے بدلے جو مانگ رہی ہے نہیں دے سکتے، شہزاد اکبر
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کا بائیکاٹ اس لئے کیا کہ حکومت نیب ترامیم پر نیک نیتی سے بات نہیں کر رہی ہے۔ حکومت انتقامی کارروائیاں کررہی ہے، اب مذاکرات نہیں کریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ہمیشہ کہا پارلیمان کو مضبوط بنائیں لیکن حکومت مخلص نظر نہیں آرہی.
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نیب قانون میں ہماری ترامیم مسترد تو کر رہی ہے لیکن یہ نہیں بتا رہی کہ اسے کون سی ترامیم پسند نہیں ہیں۔