ڈیموکریٹک پارٹی نے براک اوباما کو صدارتی انتخاب میں دوبارہ اپنا امیدوارنامزد کردیا
سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے صدر اوباما کی نامزدگی کی حمات کر دی
KARACHI:
ڈیموکریٹک پارٹی نے امریکی صدر بارک اوباما کو باضابطہ طور پر دوسری مدت کے صدارتی انتخابات کے لیے دوبارہ نامزد کر دیا ۔
سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے صدر اوباما کی نامزدگی کی حمات کر دی، نارتھ کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے دوسرے روز بل کلنٹن نے تقریر میں ری پبلیکنز پر بھرپور نکتہ چینی کی تھی۔
بل کلنٹن کا کہنا تھا کہ ری پبلیکنز نے اقتدار سے رخصت ہوتے ہوئےامریکہ کے لیے مسائل کے علاوہ کچھ نہیں چھوڑا، ری پبلیکنز پارٹی کے امیدوار مٹ رامنی سرمایہ دار سوچ کے حامل ہیں جس سے عوام متاثر ہونگے، بارک اوباما کے لیے بل کلنٹن کی حمایت اہم ہے کیوں کہ کلنٹن ایک مقبول شخصیت اور کامیاب صدر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔