وفاقی حکومت نے گندم کی درآمد پر ایڈوانس ٹیکس کی چھوٹ دے دی
ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں چھوٹ دینے کا مقصد ملک میں گندم و آٹے کی فراوانی یقینی بنانا ہے، ایف بی آر
وفاقی حکومت نے ملک میں گندم اور آٹے کی قیمتوں کو معمول پر رکھنے کے لئے 15 لاکھ ٹن گندم کی درآمد پرعائد ایڈوانس ٹیکس کی بھی چھوٹ دے دی ہے ۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کابینہ کے فیصلہ کے تحت درآمد کی جانے والی 15 لاکھ ٹن گندم پر ایڈوانس ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدی گندم پر انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 148 کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اس بارے اہف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ گندم کی درآمد کو 60 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی سے پہلے ہی چھوٹ دی جاچکی ہے اور گندم کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی بھی چھوٹ دی گئی ہے۔
یہ خبر پڑھیے: گندم کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں چھوٹ دینے کا مقصد ملک میں گندم و آٹے کی فراوانی سے دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔