فنکار کے لیے کوئی بھی اچھا کردار اہمیت رکھتا ہے شمعون عباسی
بہتر سے بہتر کام کرکے فلم انڈسٹری کا وقار بحال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے
پاکستان کی فلم انڈسٹری کی تاریخ کا سنہری دور شروع ہوچکا ہے،جس کے لیے ایک عرصہ سے کوششیں کی جارہی تھیں جب تک عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں کیے جائیں گے کوئی کام نہیں ہوگا۔
یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی نہیں،شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ چند لوگوں نے فلم انڈسٹری کی ترقی اور فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا ہے توکوئی وجہ نہیں کہ ان کی خواہش پوری نہ ہوسکے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی کام کی جب ابتداء ہوتی ہے تو مشکلات بھی آتی ہیں لیکن ان مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے سے ہی اس کی کامیابی میں ملتی ہے، فلموں میں کام کرنے کے بعد مجھے جو عزت ملی ہے میں اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آپ جب بھی کوئی کام چیلنج سمجھ کر کریں گے تو اس میں ضرور کامیابی ملے گی۔
انھوں نے کہ فنکار کی زندگی میں کوئی بھی ایک اچھا کردار بے حد اہمیت رکھتا ہے کیونکہ کوئی بھی ایسا کردار اس کی فنی زندگی میں سنگ میل ثابت ہوتا ہے، ضروری نہیں کہ فلم اور ٹیلی ویژن میں آپ ہیرو یا ولن کا کردار ادا کریں تو شہرت ملے گی ،مختصر کردار بھی یاد گار بن جاتا ہے جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھتے ہیں،انھوں نے کہا کہ '' وار'' فلمیں بنتی رہیں تو جلد پاکستان کی فلم انڈسٹری دنیا بھر میں بہترین انڈسٹری کے طور پر مقام بنانے میں کامیاب ہوجائے گی،ہمیں بہتر سے بہتر کام کرکے فلم انڈسٹری کا وقار بحال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔