کراس بریڈ سے 18 گھنٹے مسلسل پرواز کرنے والے کبوتروں کی نسل تیار
باہمی بریڈ سے تیار کئے گئے کبوتروں کو گیم والا، جادو، چھلاوا اورسلیٹی بچھو کے نام دیئے گئے ہیں
کبوتر پروری کے شوقین ایک شہری نے مقامی کبوتروں کی کراس بریڈ سے ایسی نسل حاصل کی ہے جو مسلسل کئی گھنٹوں تک کھلے آسمانوں پراونچی پروان کرسکتی ہے، کورونالاک ڈاؤن کے دوران ان کبوتروں کی پروازکی صلاحیت مزیدبڑھ گئی ہے۔
ہنجروال ملتان روڈ لاہور کے رہائشی استاد ملک محکم کے گھر کی چھت پر بنائے گئے پنجروں میں 13 مختلف اقسام کے ایک ہزار سے زائد کبوتر ہیں، یہ وہ کبوتر ہیں جو مقابلوں میں اڑائے جاتے ہیں ،ان میں سے بعض کبوتر ایسے بھی ہیں جن کی قیمت ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے تک ہے، استاد ملک محکم نے یہ کبوتر شوق میں پالے ہیں اور کورونا لاک ڈاؤن کے دوران وہ زیادہ وقت اپنے ان دوستوں کے ساتھ گزارتے ہیں۔
استاد ملک محکم کا کہنا ہے انہوں نے مختلف نسل کے کبوتروں کی باہمی بریڈ سے 4 نئی نسلیں حاصل کی ہیں، پاکستانی کبوتروں کی باہمی بریڈ سے تیار کئے گئے کبوتروں کو گیم والا، جادو، چھلاوا اورسلیٹی بچھو کے نام دیئے گئے ہیں، یہ کبوتر مسلسل 18 گھنٹے تک پرواز کا ریکارڈ بنا چکے ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کے دوران فضائی آلودگی میں کمی سے ان کی پروازمیں مزید اٰضافہ ہوا ہے۔
استاد ملک محکم نے بتایا کہ ان کبوتروں کو زیادہ اونچی اورمسلسل پرواز کے لئے کئی کئی ماہ تک سکھایا جاتا ہے اور جب مقابلے کے دن قریب آتے ہیں تو پھر ان کبوتروں کو بادام سمیت مختلف دیسی کشتے کھلائے جاتے ہیں۔ جس دن مقابلہ کے لئے ان کبوتروں کو اڑانا ہو اس دن خاص تیار کیا گیا فارمولا استعمال کیا جاتا ہے جس سے کبوتر جلدی تھکتا نہیں ہے اور معمول سے کئی گھنٹے زیادہ پرواز کرتا رہتا ہے۔
استاد ملک محکم کا کہنا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران فضائی آلودگی کم ہونے سے کبوتروں کی صحت پر مثبت اثر پڑا ہے اور ان کی پروازکا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے، اگرایک کبوتر پہلے 10 گھنٹے پرواز کرتا تھا تو اب وہ اس سے کہیں زیادہ وقت تک اڑتا رہتا ہے۔ کئی کبوترایسے بھی ہیں جو رات کے وقت پرواز کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور اندھیرے میں بھی اپنی چھت کو پہچان لیتے ہیں۔
کبوترپرور اپنے کبوتروں کے پاؤں میں مخصوص نشانات والے چھلے ڈالتے ہیں تاکہ کوئی کبوتر اگرغلطی سے کسی دوسرے استاد کی چھت پر بیٹھ جائے تو وہ اسے پہچان کر واپس کردے۔ استاد محکم کے نزدیک کبوترپروری اب امیروں کا کھیل بن چکا ہے اوراس کھیل پرلاکھوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کبوترپروری ایک بہترین کھیل اورشوق ہے ، حکومت اگرکبوترپروری کے شعبے کوفروغ دے توپاکستانی کبوتر باز دنیا بھرمیں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔